Home اہم خبریںدنیا کا مہنگا ترین اپارٹمنٹ 55 کروڑ ڈالر میں فروخت

دنیا کا مہنگا ترین اپارٹمنٹ 55 کروڑ ڈالر میں فروخت

by Admin
0 comments

دنیا کا سب سے مہنگا اپارٹمنٹ 55 کروڑ ڈالر سے زائد (تقریباً 154 ارب پاکستانی روپے) میں فروخت ہوگیا۔

مغربی یورپ کے موناکو میں واقع یہ اپارٹمنٹ یوکرین کے ارب پتی نے خریدار ہے، جو رینزو نامی عمارت میں ہے۔

مہنگے ترین اپارٹمنٹ کی مالیت 471 ملین یورو اور 554 ملین ڈالر ہے، جس نے رہائشی جائیداد کی تاریخ کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ ایک شاندار پینٹ ہاؤس ہے، پانچ منزلوں میں مشتمل اس رہائش گاہ میں 21 کمرے، نجی سوئمنگ پول شامل ہے۔

رپورٹ کے مطابق 50 کروڑ ڈالر سے زائد میں فروخت کیے گئے اپارٹمنٹ میں جکوزی، جدید ٹیکنالوجی اور بحیرہ روم کے دلکش مناظر شامل ہیں۔

ماہرین کے مطابق یہ خریداری اس بات کا ثبوت ہے کہ دنیا بھر میں الٹرا لگژری رئیل اسٹیٹ مارکیٹ مسلسل تیزی سے بڑھ رہی ہے۔

موناکو دنیا کے مہنگے ترین رئیل اسٹیٹ مارکٹس میں شمار ہوتا ہے، یہ ڈیل سابقہ عالمی ریکارڈ سے کہیں زیادہ مہنگی ثابت ہوئی ہے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00