Home انٹرٹینمنٹسجل علی نئے بولڈ ہیئر اسٹائل کی وجہ سے تنقید کی زد میں

سجل علی نئے بولڈ ہیئر اسٹائل کی وجہ سے تنقید کی زد میں

by Admin
0 comments

فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا 

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سجل علی کو اپنے نئے بولڈ ہیئر اسٹائل کی وجہ سے سوشل میڈیا پر تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

سجل علی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک نئی ویڈیو شیئر کی ہے۔

اداکارہ کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں وہ اپنے لمبے گھنے بالوں کے بجائے  شارٹ پکسی ہیئر کٹ میں نظر آ رہی ہیں۔

سجل علی نے یہ نئی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں اپنی چھوٹی بہن اداکارہ صبور علی کو ٹیگ کیا جنہوں کچھ روز قبل اپنے بالوں کی باب کٹنگ کروائی ہے۔

اداکارہ کا نیا ہیئر اسٹائل ان کے مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین کو کچھ زیادہ پسند نہیں آیا۔

سوشل میڈیا صارفین سجل علی کے نئے ہیئر اسٹائل کے حوالے سے مختلف قسم کی قیاس آرائیاں کرتے بھی نظر آ رہے ہیں۔

کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ اداکارہ کا یہ ہیئر اسٹائل ان کے کسی نئے کردار کے لیے محض ایک عارضی تبدیلی بھی ہو سکتا ہے اور کچھ صارفین کو تو یہ امید ہے کہ سجل علی نے اپنے بال نہیں کٹوائے بلکہ یہ صرف ایک وگ ہے۔

کچھ صارفین کا یہ بھی کہنا ہے کہ سجل علی نے ایسی ہیئر کٹنگ صحیفہ جبار سے متاثر ہو کر کروائی ہے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00