Home اہم خبریںسیاسی مسائل کا حل سیاسی طریقے سے ہی نکلے گا، بیرسٹر گوہر

سیاسی مسائل کا حل سیاسی طریقے سے ہی نکلے گا، بیرسٹر گوہر

by Admin
0 comments

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ سیاسی مسائل کا حل سیاسی طریقے سے ہی نکلے گا۔

راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ مذاکرات کا چینل کھلا رہنا چاہیے، میری خواہش ہے دروازے بند نہ ہوں۔ دروازے کھلے رکھیں، ہوا چلتی رہے روشنی اندر آتی رہے، سیاسی مسائل کا حل سیاسی طریقے سے ہی نکلے گا۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی کے ساتھ کسی معاملے پر کسی قسم کی کوئی بات چیت نہیں ہو رہی ہے، ہمارا بڑا معصوم سا مطالبہ ہے کہ بانی پی ٹی آئی تک رسائی دی جائے۔

اُن کا کہنا تھا کہ ہم یہ چاہتے ہیں کہ راستے بند نہ ہوں، راستے بند کرنے سے مسئلے حل نہیں ہوتے، ضروری ہے آپ اپوزیشن کی بھی بات سنیں اور بات چیت کا رستہ نکالیں۔

بیرسٹر گوہر نے یہ بھی کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ہماری اور فیملی کی ملاقات کروائی جائے اور ڈاکٹرز کو رسائی دی جائے، میری خواہش ہے کہ دروازے کہیں بند نہیں ہوں، دروازے کھلے رکھیں۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی مسائل کا ہمیشہ سیاسی حل ہونا چاہیے، چینل کھلا رہنا چاہیے، ہمیں بھی بین الاقوامی اور ملکی صورتحال کا ادراک ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ کچھ چیزوں میں فوری اٹینشن کی ضرورت ہوتی ہے، آپ یہ کہتے ہیں کہ ہمیں فرصت ملے گی تو بات کریں گے، یہ توغلط بات ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ 28ویں ترمیم پر فی الحال حکومت سنجیدہ نظر نہیں آ رہی، جو صوبوں سے متعلق بات ہے وہ ترمیم تب ہوسکتی ہے جب صوبے بھی اتفاق کریں۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ کچھ چیزیں ایسی ہیں جو ختم ہوچکیں، اگر 15 سال بعد انکو ریورس کریں گے تو اچھی بات نہیں، این ایف سی ایوارڈ بڑے عرصہ کے بعد اتفاق رائے سے آیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ چیزیں وفاق کی یکجہتی کی علامت ہیں، اس کو مزید ٹچ نہیں کرنا چاہیے، دہشت گردی کو اتفاق رائے سے شکست دیں، محاصل بڑھائیں، ٹیکس ریفارمز لائیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ہماری پیپلز پارٹی سے کوئی بات چیت نہیں ہوئی، خیبر پختونخوا کے ایشوز سے متعلق ایک ملاقات ضرور ہوئی ہے، وفاق کے لیول پر پی پی سے کوئی بات نہیں ہوئی۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00