Home اہم خبریںروسی صدر پوتن چینی ہم منصب سے آج اہم ملاقات کریں گے

روسی صدر پوتن چینی ہم منصب سے آج اہم ملاقات کریں گے

by Admin
0 comments

فائل فوٹو

روس کے صدر ولادیمر پوتن چینی ہم منصب شی جن پنگ سے آج بیجنگ میں اہم ملاقات کریں گے جس میں دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط کرنے اور عالمی اشوز پر بات کی جائے گی۔

روس کے صدر پوتن اپنے وفد کے ساتھ دو روزہ سرکاری دورے پر منگل کو بیجنگ پہنچے تھے جہاں چینی وزیر خارجہ نے انکا استقبال کیا تھا۔

اس موقع پر روسی صدر کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا اور آرکسٹرا نے خیرمقدمی دھنیں بجائیں۔ 

پچیس ویں بار چین کا سرکاری دورہ کرنیوالے صدر پوتن کا کہنا ہے کہ روس چین تعلقات حقیقی معنوں میں غیرمعمولی سطح پر پہنچ چکے ہیں۔ 

صدر پوتن نے کہا کہ پچیس برس پہلے روس اور چین نے اچھی ہمسائیگی اور دوستانہ تعاون کا معاہدہ کیا تھا اور اس معاہدے نے اسٹریٹیجک تعلقات اور جامع شراکت داری کی ٹھوس بنیاد ڈالی تھی جو دونوں ممالک اور انکے عوام کے مفاد میں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اب یہ تعاون سیاست، معشیت اور دیگر میدانوں میں بڑھایا جارہا ہے اور یہی آج ہونے والی سربراہ ملاقات کا ایجنڈہ ہے۔

روس اور چین کے درمیان تجارت کا حجم دو سو ستائس ارب امریکی ڈالر سے بھی زیادہ ہے اور زیادہ تر تجارت روسی اور چینی کرنسی میں کی جارہی ہے۔ چین سولہ برس سے روس کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار بھی ہے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00