Home اہم خبریںپاکستان ویمن نے زمبابوے ویمن کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں 67 رنز سے ہرادیا

پاکستان ویمن نے زمبابوے ویمن کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں 67 رنز سے ہرادیا

by Admin
0 comments

فوٹو: سوشل میڈیا / پی سی بی

پاکستان ویمن نے زمبابوے ویمن کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں 67 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔

کراچی میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان ویمن نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 4 وکٹ پر 170 رنز بنائے، ایمان فاطمہ نے عمدہ کھیلتے ہوئے 43 گیندوں پر 79 رنز اسکور کیے۔ 10 چوکے اور 4 چھکے اُن کی اننگز کا حصہ رہے، اوپنر منیبہ علی نے 36 رنز بنائے۔

زمبابوے کی جانب سے مابھیرو، میرینج اور ماوونگا نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

ہدف کے تعاقب میں زمبابوین ٹیم مقررہ اوورز میں 8 وکٹ پر 103 رنز تک پہنچ سکی۔ نشرہ سندھو دو وکٹوں کے ساتھ کامیاب بولر رہیں۔ 

اس کامیابی کے ساتھ پاکستان ویمن نے تین میچوں کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی ہے۔

میچ جیو سوپر اور ڈیجٹل ایپ مائیکو پر براہ راست نشر کیا گیا۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00