Home انٹرٹینمنٹشاہ رخ کی گاڑیوں کے بیڑے میں پرتعیش ایس یو وی شامل

شاہ رخ کی گاڑیوں کے بیڑے میں پرتعیش ایس یو وی شامل

by Admin
0 comments
تصویر سوشل میڈیا۔

بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان نے اپنی پرتعیش گاڑیوں کے بیڑے میں ایک اور انتہائی لگژری ایس یو وی شامل کر لی ہے، جس کی قیمت 4 کروڑ روپے سے بھی زیادہ بتائی جا رہی ہے۔ 

حال ہی میں کنگ خان کو ممبئی کی سڑکوں پر اپنی نئی شاندار گاڑی چلاتے ہوئے دیکھا گیا، جس کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہیں۔

61 سالہ کنگ خان کے گیراج میں آنیوالی نئی گاڑی کیڈیلک اسکلاڈے ہے۔ رپورٹس کے مطابق یہ گاڑی نجی طور پر بھارت میں درآمد کی گئی کیونکہ کیڈیلک کی گاڑیاں بھارت میں باضابطہ طور پر فروخت نہیں ہوتیں۔ امپورٹ ڈیوٹی اور دیگر اخراجات شامل ہونے کے بعد اس ایس یو وی کی قیمت تقریباً 4 سے 5 کروڑ روپے تک بتائی جا رہی ہے۔

کیڈیلک اسکلاڈے دنیا کی سب سے پرتعیش اور ہائی اینڈ ایس یو ویز میں شمار کی جاتی ہے۔ اس میں 6.2 لیٹر V8 انجن ہے، جو زبردست طاقت اور شاندار آرام دہ سفر فراہم کرتا ہے۔ اس میں 38 انچ کی خم دار او ایل ای ڈی ڈسپلے اسکرین، شاندار انٹیریئر اور جدید ترین انٹرٹینمنٹ سسٹم شامل ہے۔ 

اس کے علاوہ گاڑی میں فلیکسیبل کارگو اسپیس، تھری زون کلائمیٹ کنٹرول سسٹم اور سگنیچر ریڈیئنس لائٹنگ جیسی پریمیم سہولیات بھی موجود ہیں۔

اسکی لگژری خصوصیات میں گرم، ٹھنڈی اور مساج دینے والی نشستیں، فریزر موڈ کے ساتھ کنسول ریفریجریٹر اور ڈوئل پین پاور اسکائی گلاس روف بھی شامل ہیں۔

سوشل میڈیا پر مداحوں نے اس نئی گاڑی پر دلچسپ تبصرے بھی کیے۔ ایک صارف نے لکھا: آپ کو اندازہ ہی نہیں کہ ان کے پاس کتنا پیسہ ہے، وہ ایسی 1000 گاڑیاں بھی خرید سکتے ہیں۔ جبکہ ایک اور مداح نے لکھا، دنیا کے سب سے بڑے سپر اسٹار شاہ رخ خان سر، دی کنگ۔ ایک اور تبصرہ تھا: اس گاڑی کے سامنے فورچیونر تو کھلونا لگتی ہے۔

جہاں تک کام کا تعلق ہے تو شاہ رخ خان آخری بار 2023 میں پٹھان، جوان اور ڈنکی میں نظر آئے تھے، جبکہ انھوں نے سلمان کی فلم ٹائیگر 3 میں مختصر کردار بھی ادا کیا تھا۔ 

2024 میں مختصر وقفہ لیا اور اب وہ سدھارتھ آنند کی ڈائریکشن میں بننے والی فلم کنگ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ فلم میں سوہانہ خان، رانی مکھرجی، ابھیشک بچن اور دپیکا پڈوکون بھی شامل ہیں۔ یہ فلم اس سال کرسمس پر ریلیز کیے جانے کا امکان ہے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00