کراچی میں شدید گرمی کے باوجود مختلف علاقوں میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کے باعث شہری پریشان ہو کر رہ گئے۔
علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ مستثنیٰ قرار دیے گئے علاقوں میں بھی بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ جاری ہے۔
کیماڑی، کھارادر، لیاری، اورنگی ٹاؤن، بلدیہ ٹاؤن اور سعید آباد میں کئی کئی گھنٹے بجلی کی بندش نے شہریوں کو سخت گرمی میں بے حال کر دیا ہے۔
لیاقت آباد، ناظم آباد، گلبہار، رضویہ، پاک کالونی اور دیگر علاقوں کے مکین بھی بجلی کی بندش سے پریشان ہیں۔
مختلف علاقوں میں بجلی کی بندش کے باعث پانی کی کمی کا بھی سامنا ہے۔
واضح رہے کہ شہر کے مختلف علاقوں میں لوڈشیڈنگ کی یہ صورتِ حال کئی دنوں سے جاری ہے۔