مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیرِ اعلیٰ فاروق عبداللّٰہ نے پاکستان سے مذاکرات کے لیے بھارتی انتہا پسند جماعت آر ایس ایس اور سابق بھارتی آرمی چیف کے بیانات کی حمایت کر دی۔
ایک بیان میں فاروق عبداللّٰہ نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات سے متعلق بیانات خوش آئند ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کسی کو تو خیال آیا کہ جنگ کوئی آپشن نہیں، مذاکرات سے ہی مسائل کا حل نکالا جا سکتا ہے۔
واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیرِ اعلیٰ محبوبہ مفتی، سابق بھارتی آرمی چیف اور سیکریٹری جنرل آر ایس ایس نے علیحدہ علیحدہ بیانات میں کہا تھا کہ پاکستان کے ساتھ بات چیت ناگزیر ہے۔
دوسری جانب سابق پاکستانی سرکاری افسر نے کہا تھا کہ یہ خبریں بالکل غلط اور بھارت کی طرف سے منظم پروپیگنڈا مہم کا حصہ ہیں۔