Home اہم خبریںمذاکرات کا محور جنگ کا خاتمہ ہے، ترجمان ایرانی وزارت خارجہ

مذاکرات کا محور جنگ کا خاتمہ ہے، ترجمان ایرانی وزارت خارجہ

by Admin
0 comments

ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی۔فوٹو: فائل

ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ یہ نہیں کہہ سکتے ایسے مقام پر پہنچ چکے کہ کوئی معاہدہ قریب ہو۔

ایک بیان میں اسماعیل بقائی نے کہا کہ مذاکرات کا محور جنگ کا خاتمہ ہے، قطر کا وفد عباس عراقچی کے ساتھ بات چیت کر رہا ہے، مذاکرات میں پاکستان ثالث کا کردار ادا کر رہا ہے۔

ترجمان ایرانی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان اختلافات گہرے اور نمایاں ہیں، چند دوروں، ہفتوں یا مہینوں کی بات چیت کے بعد نہیں کہہ سکتے کہ کسی نتیجے پر پہنچیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم یقینی طور پر کسی نتیجے پر پہنچیں گے، سفارت کاری میں وقت لگتا ہے۔

اسماعیل بقائی نے کہا کہ جوہری مسئلے سے متعلق اس مرحلے پر بات نہیں کی جا رہی، انتہائی افزودہ یورینیم سے متعلق تفصیلات میں جانے کی کوشش کریں تو کسی نتیجے تک نہیں پہنچیں گے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00