Home اہم خبریںگاڑی پر فائرنگ، 2 بھائی جاں بحق

گاڑی پر فائرنگ، 2 بھائی جاں بحق

by Admin
0 comments
علامتی فوٹو

مستونگ  میں لکپاس کے قریب گاڑی پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس میں 2 بھائیوں کو قتل کردیا گیا ہے۔ 

پولیس کے مطابق پنجپائی سے تعلق رکھنے والے دو بھائی فرید اللہ اور انعام اللہ اپنی پک اپ گاڑی میں کوئٹہ آرہے تھے، مستونگ کے علاقے لکپاس کے مقام پر ولی خان پولیس تھانہ کی حدود میں نامعلوم افراد نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دونوں بھائی موقع پر جاں بحق ہوگئے۔

واقعے کے بعد لاشوں کو شہید نواب غوث بخش رئیسانی اسپتال مستونگ منتقل کردیا گیا۔

پولیس کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق مقتول انعام اللہ وزیراعلیٰ ہاؤس میں جبکہ ان کے بھائی فرید اللہ شاہ سول سیکرٹریٹ میں ملازم تھے، دونوں بھائی پنجپائی سے سے کوئٹہ آرہے تھے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00