مشرق وسطیٰ کی صورتِ حال پر چینی صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ مذاکرات اس وقت خصوصی اہمیت رکھتے ہیں، لڑائی کو روکنا ضروری ہے۔
چین کے صدر شی جن پنگ اور روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن کے درمیان گریٹ ہال آف پیپل میں ملاقات ہوئی۔
روسی صدر پیوٹن سے گفتگو کرتے ہوئے چینی صدر نے کہا کہ مشرقِ وسطیٰ جنگ کے خاتمے سے توانائی سپلائی کے استحکام میں مدد ملے گی۔
انہوں نے کہا کہ جنگ کے خاتمے سے عالمی تجارتی نظام میں رکاوٹیں کم کرنے میں مدد ملے گی۔
شی جن پنگ کا کہنا ہے کہ چین اور روس کو منصفانہ اور معقول عالمی گورننس سسٹم کی تعمیر کو فروغ دینا چاہیے، دونوں ممالک کے تعلقات کی کامیابی کی وجہ سیاسی باہمی اعتماد اور اسٹریٹجک تعاون ہے۔
انہوں نے کہا کہ روس اور چین کو ایک دوسرے کی ترقی کی بحالی میں مدد کرنی چاہیے۔
روس اور چین کے تعلقات غیر معمولی سطح کے ہیں: پیوٹن
ولادیمیر پیوٹن نے کہا کہ روس اور چین کے تعلقات غیر معمولی سطح کے ہیں، دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعلقات مثبت رفتار سے آگے بڑھ رہے ہیں۔
روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن کا کہنا ہے کہ روسی اور چینی تعلقات عالمی استحکام میں مددگار ثابت ہو رہے ہیں۔
روسی صدر کا کہنا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ کے بحران کے درمیان روس ایک قابلِ اعتماد توانائی فراہم کنندہ ہے۔
چینی صدر کو اگلے سال روس کے دورے کی دعوت
ولادیمیر پیوٹن نے چینی صدر کو اگلے سال روس کے دورے کی دعوت بھی دے دی۔