Home اہم خبریںپنکی کیس میں اہم پیشرفت، سی ٹی ڈی کے 2 اہلکار گرفتار

پنکی کیس میں اہم پیشرفت، سی ٹی ڈی کے 2 اہلکار گرفتار

by Admin
0 comments

تصویر، سوشل میڈیا

منشیات فروش خاتون انمول عرف پنکی کیس کی تفتیش میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔

ذرائع کے مطابق کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے 2 اہلکاروں کو حراست میں لے لیا گیا۔ گرفتار اہلکار انمول عرف پنکی کے ساتھ رابطے میں رہتے تھے۔

حراست میں لیے جانےو الوں میں اے ایس آئی کفیل اور ایک سپاہی شامل ہے، جن کی پوسٹنگ سی ٹی ڈی سول لائنز میں ہے۔

اس سے قبل متعلقہ کیس کے ضلعی سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) علی حسن کو معطل کیا گیا تھا۔

ایس ایس پی کی معطلی کا نوٹیفکیشن وزیر داخلہ سندھ کی ہدایت پر جاری کیا گیا تھا۔

دوسری جانب آئی جی سندھ جاوید اوڈھو نے کہا تھا کہ پنکی کے کیس میں کئی معتبر نام ہیں، منشیات کے کاروبار میں بہت سے لوگوں کے نام نکل سکتے ہیں۔ پنکی زیادہ لاہور میں رہتی تھی۔ ایک ٹاسک فورس بنا رہے ہیں۔ آپ انہیں معلومات فراہم کریں۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00