جنوبی لبنان کے علاقے طیبہ میں حزب اللّٰہ نے ڈرون سے اسرائیلی فوجیوں کے قریب حملہ کر دیا۔
جنوبی لبنان میں ہلاک و زخمی اسرائیلی فوجیوں کے انخلاء کے دوران حزب اللّٰہ نے ڈرون سے حملہ کیا، جس کے بعد اسرائیلی فوجیوں میں بھگدڑ مچ گئی۔
فائرنگ کر کے ڈرون کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی، بارودی ڈرون ہیلی کاپٹر کے نزدیک گرا اور زور دار دھماکے سے پھٹ گیا۔
دوسری جانب حزب اللّٰہ کا کہنا ہے کہ اسرائیل کو جنگ بندی خلاف ورزیوں پر مزاحمت کا سامنا کرنا ہوگا، ناکام سفارت کاری پر انحصار یا انتظار نہیں کریں گے۔
اتوار کو جنوبی لبنان پر اسرائیلی حملوں میں 14افراد شہید اور 37 زخمی ہوئے تھے۔