وزارت داخلہ نے شناختی کارڈ سمیت دیگر دستاویز کی چھپائی پر آمدن سے زائد اخراجات کا اعتراف کرلیا۔
قومی اسمبلی اجلاس میں رواں سال شناختی کارڈ، ایف آر سی، ڈیتھ سرٹیفکیٹ سمیت دیگر دستاویز کی چھپائی کی مد میں ہونے والے اخراجات اور وصولی کی تفصیلات پیش کردیں۔
دستاویز کے مطابق وزارت داخلہ نے دستاویز کی چھپائی کی مد میں 26 ارب 66 کروڑ سے زائد عوام سے وصول کیے ہیں۔
اسمبلی میں پیش دستاویز کے مطابق وزارت داخلہ کی دستاویز کی چھپائی پر کل اخراجات 36 ارب 80 کروڑ سے زائد رہے ہیں۔
دستاویز کے مطابق گزشتہ 3 برس میں 38 ہزار 159 معذور افراد کو مفت شناختی کارڈ جاری کیے گئے جبکہ 3 ہزار 70 یتیم بچوں کو رجسٹریشن ڈاکیومنٹس مفت فراہم کیے گئے۔