Home اہم خبریںوزیراعظم نے فضلے سے توانائی پیدا کرنے کیلئے ٹاسک فورس کی منظوری دیدی

وزیراعظم نے فضلے سے توانائی پیدا کرنے کیلئے ٹاسک فورس کی منظوری دیدی

by Admin
0 comments
فائل فوٹو۔

وزیراعظم نے فضلے سے توانائی کی پیداوار کے حوالے سے ٹاسک فورس بنانے کی منظوری دے دی۔ جو ویسٹ ٹو انرجی کے موجودہ فریم ورک کا جائزہ لیکر نئی قومی پالیسی بنانے پر کام کرے گی۔ 

وزیراعظم آفس کے اعلامیہ کے مطابق وفاقی وزیر پاور ڈویژن اویس لغاری ٹاسک فورس کے کنوینر ہوں گے جبکہ ٹاسک فورس میں وفاقی وزیر مصدق ملک، وزیر مملکت بلال اظہر کیانی، سیکریٹری موسمیاتی تبدیلی، سیکرٹری بین الصوبائی رابطہ اور چاروں صوبوں، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے لوکل گورنمنٹ، موسمیاتی تبدیلی اور توانائی کے سیکریٹریز بھی شامل ہوں گے۔ 

وزیراعظم آفس کے اعلامیہ کے مطابق ٹاسک فورس میں نجی شعبے سے متعلقہ افراد کو بطور ممبران شامل کیا گیا ہے۔ 

اعلامیہ کے مطابق ٹاسک فورس پاکستان میں فضلہ سے توانائی پیدا کرنے کے موجودہ فریم ورک کا جائزہ لے گی، ٹاسک فورس قانونی، ریگولیٹری، مالی اور آپریشنل رکاوٹوں کی نشاندہی کرے گی اور ویسٹ ٹو انرجی کے بارے میں قانون سازی اور ریگولیٹری اصلاحات سمیت اقدامات تجویز کرے گی۔ 

ٹاسک فورس اس شعبے میں سرمایہ کاری اور رابطہ کاری سمیت دیگر اقدامات بھی تجویز کرے گی۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00