Home اہم خبریںایران جنگ ختم کرنے سے متعلق ڈیموکریٹس کی قرارداد ناکام

ایران جنگ ختم کرنے سے متعلق ڈیموکریٹس کی قرارداد ناکام

by Admin
0 comments

فوٹو: بشکریہ امریکی میڈیا

امریکی ایوان نمائندگان میں ری پبلکن اراکین نے ایران جنگ ختم کرنے سے متعلق ڈیموکریٹس کی کوشش ناکام بنادی۔ 

قرار داد کے حق میں 212 اور مخالفت میں بھی 212 ووٹ پڑے، تین ری پبلکن اراکین نے قرارداد کی حمایت کی جبکہ ایک ڈیموکریٹ نے مخالفت کی جس کی وجہ سے قرارداد کے حق اور مخالفت میں ڈالے گئے ووٹ برابر ہوگئے۔ 

ووٹ برابر ہونے کا مطلب قرارداد ناکام ہونا قرار دیا جاتا ہے، اس سے پہلے امریکی سینیٹ میں بھی ایران جنگ ختم کرنے سے متعلق قرارداد مسترد کی جاچکی ہے۔ 

ایوان میں یہ تیسرا موقع تھا کہ ایران جنگ ختم کرنے کی قرارداد مسترد کی گئی۔ تاہم ایران جنگ روکنے کے لیے بار بار قراردادوں کا پیش ہونا امریکا میں اس جنگ کی غیرمقبولیت کی علامت قرار دیا جارہا ہے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00