Home اہم خبریںپابندی کے باوجود ملک میں دوبارہ قابلِ استعمال سرنجز کی فروخت جاری

پابندی کے باوجود ملک میں دوبارہ قابلِ استعمال سرنجز کی فروخت جاری

by Admin
0 comments

— فائل فوٹو

پابندی کے باوجود ملک میں دوبارہ قابلِ استعمال سرنجز کی فروخت جاری ہے جبکہ جعلی auto disable سرنجز بھی مارکیٹ میں موجود ہیں جن کا ایک سے زائد بار استعمال ممکن ہے۔

دی نیوز میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق پیکنگ پر آٹو ڈس ایبل لکھ کر اندر دوبارہ قابلِ استعمال سرنجز فروخت کی جا رہی ہیں۔

دی نیوز نے پشاور، ملتان اور جیکب آباد سمیت مختلف شہروں سے دوبارہ قابلِ استعمال سرنجز حاصل کر لی ہیں۔

علاوہ ازیں خیبر پختون خوا کے گدون امازئی انڈسٹریل زون میں زیادہ تر قابلِ استعمال سرنجز کی تیاری اور ترسیل کا انکشاف ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق اتائی 50 اور 100 روپے میں انجکشن لگانے کے لیے ایک ہی سرنج بار بار استعمال کرتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق جعلی سرنجز کا استعمال بھی انفیکشن کنٹرول نظام کو غیر مؤثر بنا رہا ہے۔

ڈریپ کا کہنا ہے کہ پابندی کے باوجود سرنجز کی فروخت پر ایکشن لیں گے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00