Home اہم خبریںپاکستان کو آئی ایم ایف سے 1.3 ارب ڈالرز موصول

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 1.3 ارب ڈالرز موصول

by Admin
0 comments

— فائل فوٹو

پاکستان کو عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے 1.3 ارب ڈالرز موصول ہو گئے۔

اس حوالے سے اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اعلامیہ جاری کر دیا۔

اعلامیے کے مطابق یہ منتقلی وی ایف ایف اور آر ایس ایف پروگرام کے تحت ہوئی ہے۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے کہا گیا ہے کہ آئی ایم ایف نے 8 مئی کو تیسرے جائزے کی منظوری میں یہ قسط منتقل کرنے کی منظوری دی تھی۔

اسٹیٹ بینک کو مجموعی طور پر 914 ملین ایس ڈی آر موصول ہو گئے ہیں، موصولہ رقم پاکستانی روپے میں نہیں بلکہ زرِمبادلہ ذخائر میں شامل ہو گی۔

یہ رقم 15 مئی 2026ء کو ختم ہونے والے ہفتے کے زرِمبادلہ کے ذخائر میں ظاہر ہو گی، آئی ایم ایف فنڈز ملنے سے پاکستان کے زرِمبادلہ کے ذخائر کو سہارا ملے گا۔

واشنگٹن ڈی سی میں گزشتہ جمعے کو آئی ایم ایف کے ایگزیکٹیو بورڈ کا اجلاس منعقد ہوا تھا جس میں پاکستان کی جانب سے EFF پروگرام کے تحت 1 ارب ڈالرز کی چوتھی قسط اور RSF کے تحت 20 کروڑ ڈالرز کی دوسری قسط کی منظوری کی درخواست پر غور کیا گیا تھا۔

علاوہ ازیں پاکستان کے لیے 1.3 ارب ڈالرز کی قسطوں کی منظوری کے ساتھ ہی آئی ایم ایف نے واضح کر دیا تھا کہ اشیائے صرف کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے ماحول میں پاکستان کو پیٹرول، بجلی اور گیس کی مقامی قیمتوں کو لاگت کے مطابق برقرار رکھنا ہو گا۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00