Home اہم خبریںاس تصویر میں موجود کونسا شخص دفتر کا اصل باس ہے؟

اس تصویر میں موجود کونسا شخص دفتر کا اصل باس ہے؟

by Admin
0 comments

—فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا 

پہیلیاں انسان کی ذہانت کا امتحان لیتی ہیں اور انہیں حل کر کے یہ اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ ہماری قوتِ مشاہدہ کتنی اچھی ہے۔

اس لیے آج ہم ایک ایسی ہی دلچسپ تصویری پہیلی لے کر آئے ہیں جس کا درست جواب صرف ہائی آئی کیو لیول والے لوگ ہی دے سکتے ہیں، تو اگر آپ کو لگتا ہے کہ آپ کا آئی کیو لیول اچھا ہے تو اوپر دی گئی تصویر کو دیکھ کر یہ بتائیں کہ کون سا شخص دفتر کا اصل باس ہے۔

یہ تصویر ایک دفتر میں موجود باس کے کمرے کی ہے، کمرے میں 3 افراد موجود ہیں جن میں سے صرف ایک ہی شخص باس ہے اور آپ کو یہ بتانا ہے کہ وہ کون سا شخص ہے؟

اس پہیلی کا جواب آپ کی آنکھوں کے سامنے ہی ہے، بس آپ کو تصویر کا غور سے مشاہدہ کرنے کی ضرورت ہے۔

چلیں اگر آپ کو ابھی تک جواب نہیں ملا ہے تو ہم آپ کو اس کا جواب بھی بتا دیتے ہیں۔

تصویر میں ایک شخص بائیں جانب باس کی میز کے قریب کھڑا کمرے میں موجود دیگر 2 افراد سے بات کر رہا ہے، جن میں سے ایک فرد میز کے قریب کرسی پر بیٹھا کچھ سوچ رہا ہے جب کہ تیسرا شخص دوسرے شخصی کی کرسی کے قریب کھڑا  پہلے شخص کی بات سن رہا ہے۔

اب ذرا باس کی میز کے پیچھے موجود کرسی پر دیکھیں وہاں ایک کوٹ کرسی پر لٹکا ہوا ہے، تو اس پہیلی کا اصل جواب یہ ہے کہ اصل باس وہ شخص ہے جس کے اوپر نمبر 3 لکھا ہے، کیونکہ باس کی کرسی پر لٹکا ہوا کوٹ اس کے فارمل سوٹ کے ساتھ میچ کر رہا ہے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00