Home اہم خبریںکراچی شدید گرم اور خشک موسم، آج مئی کے معمول سے پانچ درجے زیادہ گرمی ریکارڈ

کراچی شدید گرم اور خشک موسم، آج مئی کے معمول سے پانچ درجے زیادہ گرمی ریکارڈ

by Admin
0 comments

کراچی گرم اور خشک موسم کی لپیٹ میں ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج دن کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ 

محکمہ موسمیات کے مطابق یہ درجہ حرارت مئی کے معمول کے درجہ حرارت سے 5 سینٹی گریڈ زائد ہے، شہر میں سب سے زیادہ درجہ حرارت گلستان جوہر میں 42 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔ 

محکمہ موسمیات کے مطابق جناح ٹرمینل پر 41.4، ماڑی پور 40 اور شارع فیصل پر 39.5 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔ 

محکمہ موسمیات کے مطابق کل بھی موسم شدید گرم اور خشک رہے گا، دن میں شمال مغرب سے گرم ہوائیں چل سکتی ہیں، شام میں سمندری ہوائیں بحال ہونے کا امکان ہے، درجہ حرارت 41 ڈگری تک پہنچ سکتا ہے۔ 

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں منگل سے درجہ حرارت میں کچھ کمی کا امکان ہے، منگل کو درجہ حرارت 36 سے 38 ڈگری تک رہنے کا امکان ہے۔ 

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00