Home اہم خبریں6 افراد کو 49 سال قید کی سزا

6 افراد کو 49 سال قید کی سزا

by Admin
0 comments

نو عمر لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی کے سنگین مقدمے میں عدالت نے ہیلیفیکس سے تعلق رکھنے والے 6 افراد کو مجموعی طور پر 49 سال قید کی سزا سنا دی۔

متاثرہ لڑکی ان جرائم کے باعث زندگی بھر کے نفسیاتی صدمات کا شکار ہو گئی۔

بریڈ فورڈ کراؤن کورٹ میں مقدمے کی سماعت کے دوران عدالت کو بتایا گیا کہ یہ جرائم 2006ء سے 2009ء کے درمیان کالڈرڈیل کے علاقے میں کیے گئے، جب متاثرہ لڑکی کی عمر صرف 13 سال تھی، ملزمان کو متعدد جنسی جرائم، جن میں زیادتی بھی شامل ہے، میں قصوروار قرار دیا گیا۔

پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون نے 2019ء میں سامنے آ کر اپنے ساتھ ہونے والی زیادتی سے متعلق بیان دیا، جس کے بعد مکمل تحقیقات کا آغاز کیا گیا، تحقیقات کے نتیجے میں ملزمان کو گرفتار کر کے ان پر فردِ جرم عائد کی گئی۔

عدالت میں پڑھ کر سنائے گئے اپنے بیان میں متاثرہ خاتون نے کہا کہ ’اس زیادتی نے میرا احساسِ تحفظ اور اعتماد چھین لیا، اس نے میری زندگی کے ہر پہلو کو متاثر کیا، جن میں میرے تعلقات، خاندان، تعلیم، ملازمت، جسمانی، ذہنی صحت اور خود اعتمادی شامل ہیں۔‘

تفتیشی افسران نے متاثرہ خاتون کی بہادری کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کے سامنے آنے سے انصاف کی فراہمی ممکن ہو سکی۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00