Home اہم خبریںسعد ایدھی اسرائیلی قید سے رہائی کے بعد وطن پہنچ گئے

سعد ایدھی اسرائیلی قید سے رہائی کے بعد وطن پہنچ گئے

by Admin
0 comments

ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی کے بیٹے سعد ایدھی اسرائیلی قید سے رہائی کےبعد وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔

وہ اسرائیلی قید سے رہائی کے بعد ترکیہ سے براستہ شارجہ کراچی پہنچے، ایئر پورٹ پر فیصل ایدھی، سعد ایدھی کی اہلیہ، ان کی کمسن بیٹی اور دیگر شہریوں نے ان کا استقبال کیا۔

استقبال کرنے والوں میں سابق سینیٹر مشتاق احمد بھی شامل تھے، سعد ایدھی غزہ امداد لے جانے والے بحری امدادی قافلے صمود فلوٹیلا میں شامل تھے۔

سعد ایدھی غزہ کا محاصرہ توڑنے کی کوشش کرنے والے بین الاقوامی مشن کا حصہ تھے۔

ایئرپورٹ پر جیو نیوز سے گفتگو میں سعد ایدھی نے کہا کہ غزہ کےلیے ہمارا مشن غیرمسلح اور انسانی امداد کےلیے تھا، ہم غزہ میں بھوک کے شکار مظلوم عوام اور بچوں کو خوراک اور ادویات پہنچانا چاہتے تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں اسرائیلی فوج نے بین الاقوامی سمندر میں غیرقانونی طور پر گرفتار کیا، ہمیں 4 دن تک قید میں رکھ کر غیرانسانی سلوک کا نشانہ بنایا گیا۔

سعد ایدھی نے یہ بھی کہا کہ اسرائیلی ہم پر لیزر لائٹیں مارتے تھے اور قید خانے کے فرش پر پانی ڈال دیا جاتا تھا کہ ہم سو نہ سکیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ ہمیں تین تین چار چار گھنٹے تک گٹھنوں کے بل بٹھا کر مارتے تھے، جن لوگوں کے پاسپورٹ امریکا یا یورپ کے نہیں تھے، ان پر خاص طور زیادہ تشدد ہوتا تھا۔

سعد ایدھی نے کہا کہ جو امریکی اپنی حکومت کے خلاف بولتے تھے، ان پر بھی زیادہ تشدد کرتے تھے، ہم پر 4 دن تشدد ہوا، فلسطینی 80 سال سے یہ ظلم برداشت کر رہےہیں، انہیں سیلوٹ ہے۔

اس موقع پر سابق سینیٹر مشتاق احمد نے کہا کہ اسرائیل فلسطینیوں کی نسل کشی کر رہا ہے، فلسطینیوں پر اسرائیل نے بھوک مسلط کر رکھی ہے، نیتن یاہو اور اسرائیلی فوج بےبی کلر ہیں۔ 

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00