Home اہم خبریںٹرمپ کا پاکستان، قطر، سعودیہ، امارات، مصر اور ترکیہ کی قیادت سے رابطہ

ٹرمپ کا پاکستان، قطر، سعودیہ، امارات، مصر اور ترکیہ کی قیادت سے رابطہ

by Admin
0 comments

فائل فوٹو

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان، قطر، سعودیہ، امارات، مصر اور ترکیہ کی قیادت سے ٹیلیفونک رابطہ کرکے ایران مذاکرات پر گفتگو کی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق عالمی رہنماؤں نے ٹرمپ پر ایران کے ساتھ معاہدے کو حتمی شکل دینے پر زور دیا ہے۔

بعد ازاں میڈیا سے گفتگو میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران ڈیل کا اعلان جلد متوقع ہے۔ ایران معاملے پر کئی مسلم ممالک کے رہنماؤں سے بات چیت کی، مسلم ممالک کے رہنماؤں سے گفتگو مثبت رہی۔

انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر سے گفتگو کی، ۔سعودی ولی عہد محمد بن سلمان، اماراتی صدر محمد بن زاید سے گفتگو کی۔ امیرِ قطر شیخ تمیم اور قطری وزیراعظم محمد بن عبدالرحمن سے بھی بات کی۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ترک صدر رجب طیب اردوان اور مصری صدر عبدالفتاح السیسی سے بھی گفتگو کی۔ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے فون پر اچھی گفتگو ہوئی۔

ان کا کہنا تھا کہ ایران معاہدے پر مذاکرات مکمل ہونے کے قریب ہیں۔ ایران کے ساتھ معاہدے کے آخری پہلو زیر بحث ہیں۔ معاہدے کے بعد آبنائے ہرمز بھی کھول دی جائے گی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکا، ایران براہ راست مذاکرات اسلام آباد میں بحال ہونے کا امکان ہے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00