Home اہم خبریںاسلام آباد میں ایچ آئی وی پھیلاؤ کا تاثر غلط، صورتحال کنٹرول میں ہے: وزارتِ صحت

اسلام آباد میں ایچ آئی وی پھیلاؤ کا تاثر غلط، صورتحال کنٹرول میں ہے: وزارتِ صحت

by Admin
0 comments
—فائل فوٹو 

وفاقی وزارتِ صحت نے دارالحکومت میں ایچ آئی وی کیسز میں خطرناک اضافے سے متعلق خبروں کی تردید کرتے ہوئے وضاحتی بیان جاری کیا ہے۔

وزارتِ صحت کے مطابق ایچ آئی وی کیسز کے اعداد و شمار کو غلط انداز میں پیش کیا گیا اور 15 ماہ کے کیسز کو یکجا کر کے سنسنی پھیلائی گئی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد میں کسی وباء کے پھیلاؤ کا کوئی ثبوت موجود نہیں اور شہر میں صورتِ حال مکمل طور پر کنٹرول میں ہے۔

وزارتِ صحت کا کہنا ہے کہ ماہانہ بنیادوں پر ایچ آئی وی کیسز میں کوئی غیر معمولی اضافہ ریکارڈ نہیں کیا گیا۔

وزارتِ صحت کے مطابق رپورٹ کیے گئے 618 کیسز میں سے صرف 210 مریض اسلام آباد کے رہائشی ہیں جبکہ باقی کیسز دیگر شہروں سے تعلق رکھتے ہیں جنہیں مجموعی اعداد و شمار میں شامل کیا گیا۔

بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ مخصوص گروپس میں کیسز کی نشاندہی کو عمومی پھیلاؤ نہیں سمجھا جا سکتا۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00