Home اہم خبریںعیسیٰ نگری میں مبینہ پولیس مقابلے میں نوجوان کی ہلاکت، CCTV سامنے آگئی

عیسیٰ نگری میں مبینہ پولیس مقابلے میں نوجوان کی ہلاکت، CCTV سامنے آگئی

by Admin
0 comments

کراچی کے علاقے عیسیٰ نگری میں گزشتہ روز مبینہ پولیس مقابلے میں نوجوان کی ہلاکت کے واقعہ کی سی سی ٹی وی سامنے آگئی، فوٹیج میں نوجوان کو روڈ پر فائرنگ کرتے اور پھر پولیس اہلکاروں کو آتے دیکھا گیا ہے۔

عیسیٰ نگری کے قریب گزشتہ روز مبینہ پولیس مقابلے میں حماد نامی نوجوان ہلاک ہوگیا تھا، فائرنگ کے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی، فوٹیج میں حماد کو روڈ کراس کرتے اور اپنے دوست شہریار کی گاڑی کی طرف آتے دیکھا جاسکتا ہے۔

حماد نے اپنے دوست کی کالے رنگ کی گاڑی سے پستول نکال کر اچانک فائرنگ شروع کردی فائرنگ کی آواز سن کر قریب موجود عزیز بھٹی تھانے کے پولیس اہلکار بھی پہنچ گئے۔

فوٹیج میں پولیس اہلکاروں کو سڑک کراس کرکے کار کے قریب آتے دیکھا جاسکتا ہے، حماد نے کار میں بیٹھتے ہوئے پولیس اہلکاروں پر بھی فائرنگ کی۔

فوٹیج میں ایک پولیس اہلکار کو کار کی جانب آتے اور فائرنگ کرتے بھی دیکھا جاسکتا ہے، فائرنگ کے دوران گاڑی پر گولیاں لگی جبکہ حماد بھی گولیاں لگنے سے زخمی ہوا، جو بعد میں دم توڑ گیا۔

فائرنگ کا واقعہ ہفتہ کو پیش آیا تھا، پولیس حکام کا کہنا ہے واقعے کی مزید تحقیقات کی جارہی ہے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00