پاکستان فلم انڈسٹری کی معروف سپر اسٹار ریما خان نے حالیہ انٹرویو میں اداکاراؤں میرا اور ریشم سے متعلق جاری تنازعات پر اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔
ریما خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں میزبان اور پوڈکاسٹرز اکثر فنکاروں کے ساتھ غیر مناسب رویہ اختیار کرتے ہیں۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ریما خان نے پوڈکاسٹر کی جانب سے میرا سے کیے گئے سوالات پر افسوس کا اظہار کیا۔
ان کا کہنا ہے کہ ہمارے ہاں فنکاروں کو عزت نہیں دی جاتی اور ان کے کام کے بجائے ذاتی زندگی کو موضوع بنایا جاتا ہے، جو ناصرف مہمان بلکہ میزبان کی اپنی ساکھ کو بھی متاثر کرتا ہے۔
ریشم کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ریما خان نے کہا کہ وہ بہت خوبصورت انداز میں گفتگو کرتی ہیں اور اللّٰہ ان کی زندگی میں خوشیاں لائے۔
انہوں نے مشورہ دیا کہ ریشم دوسروں کی باتوں پر اندھا یقین کرنے کے بجائے خود حالات کا تجزیہ کریں اور سنی سنائی باتوں پر دھیان نہ دیں۔