Home اہم خبریںپاکستان کو اللّٰہ تعالی نے قیمتی پتھروں سمیت قدرتی وسائل سے مالا مال کیا ہے: وزیرِ اعظم

پاکستان کو اللّٰہ تعالی نے قیمتی پتھروں سمیت قدرتی وسائل سے مالا مال کیا ہے: وزیرِ اعظم

by Admin
0 comments
وزیرِ اعظم شہباز شریف—فائل فوٹو

وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان کو اللّٰہ تعالی نے قیمتی پتھروں سمیت قدرتی وسائل کی دولت سے مالا مال کیا ہے، یہ ایک ایسا شعبہ ہے جس میں مقامی وسائل سے برآمدات میں اضافہ کیا جا سکتا ہے۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت ملک میں 3 سینٹر آف ایکسیلینس کے قیام پر جائزہ اجلاس ہوا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ معاونِ خصوصی ہارون اختر اور ان کی ٹیم کے شعبے کی ترقی کے لیے اقدامات قابلِ ستائش ہیں، سینٹرز آف ایکسیلینس کے قیام میں شفافیت کے عنصر کو اہمیت دی جائے۔

وزیرِ اعظم نے قیمتی پتھروں کی برآمدات میں اضافے کے لیے لائحہ عمل مرتب کرنے کی ذمے داری وزارتِ منصوبہ بندی کو سونپ دی۔

اجلاس کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ وزارتِ منصوبہ بندی جلد جامع لائحہ عمل مرتب کر کے وزیرِاعظم کو پیش کرے گی۔

اجلاس میں قیمتی پتھروں کی پراسیسنگ اور کان کنی کے جدید طریقوں کو رائج کرنے کے حوالے سے بریفنگ بھی دی گئی۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00