Home اہم خبریںلنڈی کوتل میں انگریز دور سے گرفتار درخت رہائی کا منتظر

لنڈی کوتل میں انگریز دور سے گرفتار درخت رہائی کا منتظر

by Admin
0 comments

انگریز دور سے گرفتار اخروٹ کا درخت رہائی کا منتظر ہے، لنڈی کوتل کا درخت زنجیروں میں جکڑا ہوا ہے۔

لوک داستان کے مطابق تب سے یہ درخت اسی طرح زنجیر میں جکڑا ہے، اب سوال اٹھا ہے کہ اگر اس کی سزا مکمل ہوگئی ہو تو اسے رہا کردیا جائے؟

لنڈی کوتل میں ایک ایسا پراسرار درخت ہے، جس سے جڑی کہانی آج بھی لوگوں کو حیران کر دیتی ہے۔

لنڈی کوتل کی اس تاریخی چھاؤنی میں موجود اخروٹ کا یہ درخت محض ایک درخت نہیں بلکہ ماضی کی ایک عجیب و غریب داستان اپنے اندر سموئے ہوئے ہے۔

اس درخت پر انتظامیہ کی جانب سے نصب بورڈ میں تحریر ہے کہ’میں گرفتار ہوں‘،’ایک شام برطانوی افسر یہ سمجھتے ہوئے کہ میں نشے میں ہوں اور اپنی اصل جگہ سے ہل رہا ہوں، مجھے گرفتار کرنے کا حکم دیا، تب سے میں گرفتار ہوں۔

مقامی شہریوں کے مطابق انگریز دور حکومت کی بہت ساری داستانوں میں سے ایک یہ درخت بھی ہے، زنجیروں میں جکڑی حالت میں انگریز چھوڑ کر گئے، آج بھی اسی حالت میں ہے۔

وقت گزرنے کے ساتھ یہ واقعہ تاریخ کا حصہ بنتا گیا، زنجیروں میں جکڑا اخروٹ کا یہ درخت پھلدار تو نہیں رہا لیکن اب سیاحتی دلچسپی کا مرکز ضرور بن چکا ہے۔

ایک اور شہری نے سوال اٹھایا کہ اگر اس درخت نے اپنی سزا کاٹ لی ہو تو اسے اب رہا کردیں؟

یہ درخت نہ صرف ماضی کی ایک انوکھی جھلک پیش کرتا ہے بلکہ یہ سوال بھی چھوڑ جاتا ہے کہ طاقت اور اختیار کے نشے میں انسان کس حد تک جا سکتا ہے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00