برطانوی شاہ چارلس اور ملکہ کمیلا وائٹ ہاوس پہنچ گئے۔ امریکی صدر ٹرمپ نے مہمانوں کا استقبال کیا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ برطانوی بادشاہ چارلس امریکا میں مکمل محفوظ ہوں گے، شاہ چارلس کا آنا بہت اچھی بات ہے۔
برطانوی شاہ چارلس چار روزہ دورے پر امریکا پہنچے ہیں، وہ امریکا کے قیام کی ڈھائی سوویں سالگرہ کی تقریبات میں شرکت کریں گے۔
شاہ چارلس دورہ امریکا میں امریکی کانگریس سے خطاب کریں گے اور نائن الیون کی یادگار کا دورہ بھی کریں گے۔