Home اہم خبریںپاکستانی ثالثوں کو جنگ بندی کیلئے نئی ایرانی تجاویز ملنے کا امکان، امریکی میڈیا

پاکستانی ثالثوں کو جنگ بندی کیلئے نئی ایرانی تجاویز ملنے کا امکان، امریکی میڈیا

by Admin
0 comments

امریکا ایران مذاکراتی عمل سے باخبر ذرائع کے حوالے سے امریکی میڈیا نے رپورٹ کیا ہے کہ پاکستانی ثالثوں کو جنگ بندی کےلیے نئی ایرانی تجاویز ملنے کا امکان ہے۔ 

امریکی میڈیا کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ روسی دورے کے بعد آج تہران واپس پہنچیں گے، تہران میں عباس عراقچی تازہ صورتحال پر ایرانی حکام سے تبادلہ خیال کریں گے۔

رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے مزید کہا گیا کہ مجتبیٰ خامنہ ای سے رابطوں میں مشکلات کے باعث تبادلہ خیال کا یہ عمل سست ہے۔ ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای تاحال خفیہ مقام پر ہیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق ٹرمپ نے گزشتہ ہفتے ایران کی تجویز مسترد کرنے کا اشارہ دیا ہے، ایرانی تجاویز میں مذاکرات سے پہلے آبنائے ہرمز کی بحالی کا مطالبہ شامل تھا۔

رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ امریکا اور ایران دور نظر آرہے ہيں مگر پس منظر میں بھرپور سفارت کاری چل رہی ہے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00