Home انٹرٹینمنٹعامر خان نے مداحوں کو بڑی خوشخبری سنا دی

عامر خان نے مداحوں کو بڑی خوشخبری سنا دی

by Admin
0 comments

— فائل فوٹو 

بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے مداحوں کو بڑی خوشخبری سنا دی۔

عامر خان نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو کے دوران بالی ووڈ کی بلاک بسٹر فلم’ تھری ایڈیٹس‘ کے سیکوئل بننے کے حوالے سے گردش کرتی خبروں کی تصدیق کر دی۔

اُنہوں نے بتایا ہے کہ فلم کا سیکوئل تیار ہو رہا ہے، اس پروجیکٹ پر ڈائریکٹر راجکمار ہیرانی اور مصنف ابھیجیت جوشی کام کر رہے ہیں۔

اداکار نے کہا ہے کہ کہانی ابھی تیاری کے مراحل میں ہے جس میں فلم کے اصل کرداروں رینچھو، فرحان اور راجو کی 10 سال بعد کی زندگی دکھائی جائے گی۔

اُنہوں نے بتایا کہ میں اسکرپٹ پہلے ہی سن چکا ہوں جسے ابھی بہتر کیا جا رہا ہے۔

عامر خان بطور رینچھو اسکرین پر دوبارہ نظر آنے کے حوالے سے بہت پُر جوش ہیں جو کہ ان کے مقبول ترین کرداروں میں سے ایک ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے اپنے اس کردار میں دوبارہ اسکرین پر نظر آنے کا بے صبری سے انتظار ہے، سیکوئل میں ایک نئی داستان پیش کرتے ہوئے فلم کی اصل کہانی، مزاح اور جذباتی گہرائی کو برقرار رکھا جائے گا۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00