Home انٹرٹینمنٹگوری سپراٹ کیساتھ خود کو مکمل محسوس کرتا ہوں: عامر خان

گوری سپراٹ کیساتھ خود کو مکمل محسوس کرتا ہوں: عامر خان

by Admin
0 comments
—فائل فوٹوز

بالی ووڈ کے معروف اداکار عامر خان نے اپنی گرل فرینڈ گوری سپراٹ کے ساتھ تعلق پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں اب خود کو مکمل محسوس کرتا ہوں۔

بھارتی میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں عامر خان نے کہا کہ میں خود کو خوش قسمت سمجھتا ہوں کہ گوری میری زندگی میں آئیں، میری ملاقات ان سے ہوئی، وہ بہت اچھی ہیں اور میں ان کے ساتھ سکون محسوس کرتا ہوں، آج میں خود کو مکمل محسوس کرتا ہوں۔

انہوں نے اپنی سابقہ شادیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ کرن راؤ اور رینا دتہ کے ساتھ بھی میرے تعلقات گہرے تھے، تاہم وہ کامیاب نہ ہو سکے۔

اداکار نے اس گفتگو میں اپنے بچوں آئرہ خان اور جنید خان کے ساتھ قریبی تعلق برقرار نہ رکھ پانے پر افسوس کا اظہار بھی کیا ہے۔

یاد رہے کہ عامر خان اور گوری سپراٹ نے مارچ 2026ء میں پہلی بار بطور جوڑا عوامی سطح پر ایک ساتھ شرکت کی تھی۔

عامر خان نے 1986ء میں رینا دتہ سے شادی کی جو 2002ء میں ختم ہو گئی، جبکہ 2005ء میں انہوں نے کرن راؤ سے شادی کی اور 2021ء میں علیحدگی اختیار کر لی۔

پیشہ ورانہ محاذ پر عامر خان حال ہی میں فلم ستارے زمین پر میں جینیلیا دیشمکھ کے ساتھ نظر آئے، جبکہ وہ اب اپنی آئندہ فلم لاہور 1947ء کی تیاری میں مصروف ہیں، جس میں پریتی زنٹا اور سنی دیول بھی شامل ہیں۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00