Home اہم خبریںروس یوکرین تنازع، یورپی یونین کا اسرائیل پر پابندیوں پر غور

روس یوکرین تنازع، یورپی یونین کا اسرائیل پر پابندیوں پر غور

by Admin
0 comments
—فائل فوٹو

یورپی یونین نے اسرائیل پر ممکنہ پابندیاں عائد کرنے پر غور شروع کر دیا۔

 یہ پیش رفت اس وقت سامنے آئی ہے جب روسی اناج کی ایک کھیپ اسرائیلی بندرگاہ تک پہنچنے پر یوکرین اور اسرائیل کے درمیان سفارتی تنازع شدت اختیار کر گیا۔

یوکرین کے صدر زیلنسکی نے الزام عائد کیا ہے کہ روس مقبوضہ یوکرینی علاقوں سے اناج قبضے میں لے کر اسے برآمد کر رہا ہے۔

 انہوں نے کہا ہے کہ یوکرین اپنے شراکت داروں کے ساتھ مل کر ایسے ممالک کے خلاف پابندیوں کی تیاری کر رہا ہے جو اس چوری شدہ اناج کی خریداری میں ملوث ہیں۔

یورپی یونین کے ترجمان نے بتایا ہے کہ اس معاملے پر اسرائیلی وزیرِ خارجہ سے رابطہ کیا گیا ہے اور واضح کیا گیا ہے کہ ہم ہر اس اقدام کی مذمت کرتے ہیں جو روس کی جنگی کوششوں کو مالی مدد دے یا یورپی پابندیوں کو ناکام بنائے۔

رپورٹس کے مطابق پاناما کے جھنڈے تلے چلنے والا ایک بحری جہاز 6 ہزار 200 ٹن گندم اور 19 ہزار ٹن جَو لے کر پورٹ آف حیفا پہنچا، جہاں اسے اتارنے کی اجازت دی گئی، حالانکہ اس سے قبل یوکرین اور اسرائیل کے حکام کے درمیان رابطے ہو چکے تھے۔

یورپی یونین نے عندیہ دیا ہے کہ ضرورت پڑنے پر تیسرے ممالک میں شامل افراد اور اداروں کو بھی پابندیوں کی فہرست میں شامل کیا جا سکتا ہے۔

یہ تنازع ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب یوکرین اور اسرائیل ماضی میں کئی معاملات پر ایک دوسرے کے قریب رہے ہیں، تاہم حالیہ واقعے نے دونوں کے تعلقات میں کشیدگی پیدا کر دی ہے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00