Home انٹرٹینمنٹمیشا شفیع کی 50 لاکھ روپے ہرجانے کے فیصلے کیخلاف اپیل دائر

میشا شفیع کی 50 لاکھ روپے ہرجانے کے فیصلے کیخلاف اپیل دائر

by Admin
0 comments
—فائل فوٹوز

لاہور ہائی کورٹ میں معروف گلوکار علی ظفر کی جانب سے دائر کیے گئے ہتکِ عزت کے مقدمے کے سلسلے میں اداکارہ و گلوکارہ میشا شفیع نے سیشن کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کر دی۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ سیشن کورٹ نے کیس کے حقائق کا درست جائزہ نہیں لیا، لہٰذا 50 لاکھ روپے ہرجانے کا فیصلہ قانون کے مطابق نہیں۔

اپیل میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ ٹرائل کورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے اور کیس کا ازسرِ نو جائزہ لیا جائے۔

یاد رہے کہ یہ مقدمہ اس الزام سے متعلق ہے جس میں میشا شفیع نے علی ظفر پر جنسی ہراسانی کا دعویٰ کیا تھا، جبکہ علی ظفر نے ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے ہتکِ عزت کا کیس دائر کیا تھا۔

عدالت نے مشاہدہ کیا کہ میشا شفیع پیشیوں کے دوران عدالت میں حاضر نہیں ہوئیں اور نہ ہی وہ اپنے الزامات کے حق میں خاطر خواہ شواہد پیش کر سکیں، جبکہ علی ظفر نے اپنے تمام گواہان عدالت کے روبرو پیش کیے، جس کے بعد عدالتی فیصلہ ان کے حق میں آ گیا۔

عدالت نے علی ظفر کے حق میں فیصلہ سناتے ہوئے میشا شفیع کو 50 لاکھ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا تھا۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00