Home اہم خبریںصدر ٹرمپ کی تصویر والے محدود پاسپورٹ کے اجراء کا اعلان

صدر ٹرمپ کی تصویر والے محدود پاسپورٹ کے اجراء کا اعلان

by Admin
0 comments

امریکی محکمہ خارجہ نے امریکی آزادی کی سالگرہ کی مناسبت سے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تصویر والے محدود پاسپورٹ کے اجراء کا اعلان کردیا۔

یہ اقدام امریکا کے قیام کی 250ویں سالگرہ کی تقریبات کے سلسلے میں کیا جارہا ہے، جو جولائی میں منعقد ہوں گی۔ 

امریکی میڈیا کے مطابق نئے ڈیزائن کے پاسپورٹ کے اندرونی سرورق پر صدر ٹرمپ کی تصویر دکھائی دے گی جس کے پس منظر میں امریکا کی آزادی کے اعلان کی تحریر نقش ہوگی۔ 

محکمہ خارجہ کے حکام کا کہنا ہے کہ یہ خصوصی پاسپورٹ رواں سال موسم گرما سے دستیاب ہوں گے اور ان کے لیے شہریوں سے کوئی اضافی فیس وصول نہیں کی جائے گی۔

ابتدائی طور پر یہ پاسپورٹ واشنگٹن کے پاسپورٹ دفتر سے حاصل کیے جا سکیں گے، جبکہ دیگر مقامات اور آن لائن درخواستوں کے لیے فی الحال موجودہ ڈیزائن ہی استعمال کیا جائے گا۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00