Home اہم خبریںعالمی جوہری ادارے کے ہیڈکوارٹر ویانا میں پاکستان کیلئے ایک اہم سفارتی پیشرفت

عالمی جوہری ادارے کے ہیڈکوارٹر ویانا میں پاکستان کیلئے ایک اہم سفارتی پیشرفت

by Admin
0 comments

عالمی جوہری ادارے کے ہیڈکوارٹر ویانا میں پاکستان کیلئے ایک اہم سفارتی پیشرفت ہوئی ہے۔

ویانا میں پاکستانی سفارتخانے کی پریس ریلیز اور سوشل میڈیا پوسٹ کے مطابق عالمی جوہری ادارے International Atomic Energy Agency (IAEA) کے ہیڈکوارٹر ویانا میں پاکستان کے لیے ایک اہم سفارتی پیشرفت سامنے آئی ہے، جہاں ادارے کے ڈائریکٹر جنرل Rafael Mariano Grossi نے پاکستان نیوکلیئر ریگولیٹری اتھارٹی کے نو تعینات چیئرمین ضیاء حسین شاہ کا پرتپاک استقبال کیا۔

یہ پیشرفت سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری ایک پیغام کے ذریعے سامنے آئی، جس میں IAEA کے سربراہ نے اس ملاقات کو خوش آئند قرار دیا۔

ملاقات میں جوہری تحفظ (Nuclear Safety)، سیکیورٹی اور ریگولیٹری تعاون سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، جبکہ پاکستان کے ذمہ دارانہ جوہری کردار کو عالمی سطح پر سراہا گیا۔

دریں اثناء ویانا میں پاکستان کے مستقل نمائندہ برائے اقوام متحدہ کامران اختر ملک نے اس پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے International Atomic Energy Agency کی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ ملاقات پاکستان پر عالمی اعتماد کا مظہر ہے اور اس سے بین الاقوامی جوہری اداروں کے ساتھ تعاون مزید مضبوط ہوگا۔

ماہرین کے مطابق اس اعلیٰ سطحی رابطے سے ناصرف پاکستان کی ساکھ میں اضافہ ہوگا بلکہ عالمی جوہری میدان میں اس کا کردار مزید مستحکم ہوگا۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00