وزارت صحت اور یونیسیف کی مشترکہ رپورٹ میں پاکستانی بچوں کے خون میں سیسہ کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔
وزارت صحت اور یونیسیف کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 7 شہروں کے بچوں کے خون میں سیسہ زیادہ مقدار میں پایا گیا، 1سے 3 سال کے 10 میں سے 4 بچوں کے خون میں سیسہ کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد، ہری پور، کراچی، لاہور، پشاور، کوئٹہ اور راولپنڈی میں بچوں کے نمونے لیے گئے، ہری پور کے علاقے حطار میں 88 فیصد بچوں کے خون میں سیسہ پایا گیا۔
وزارت صحت اوریونیسیف کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد کے بچوں کے خون میں سیسہ کی شرح ایک فیصد نکلی ہے۔