Home اہم خبریںبھارتی طلبہ کا بڑی تعداد میں کیریئر متاثر ہونے کا خدشہ

بھارتی طلبہ کا بڑی تعداد میں کیریئر متاثر ہونے کا خدشہ

by Admin
0 comments
—فائل فوٹو 

امریکا میں ایوانِ نمائندگان کے تقریباً 35 ارکان نے ایک نیا قانون پیش کیا ہے جس کے تحت بھارتی اور دیگر غیر ملکی طلبہ کے لیے تعلیم کے بعد امریکا میں ملازمت اور مستقل رہائش کے روایتی راستے سخت متاثر ہو سکتے ہیں۔

مجوزہ قانون کو ’ایچ ون بی ویزے کے غلط استعمال کے خاتمے کا قانون 2026ء‘ کہا جا رہا ہے۔

اس مجوزہ قانون کے مطابق نئے ایچ ون بی ویزوں پر 3 سال کی پابندی لگائی جائے گی، سالانہ کوٹہ 65000 سے کم کر کے 25000 کرنے کی تجویز ہے جبکہ انتخاب کا نظام لاٹری کے بجائے صرف زیادہ تنخواہ کی بنیاد پر ہو گا۔

قانون میں تجویز کیا گیا ہے کہ کم از کم سالانہ تنخواہ 2 لاکھ ڈالرز مقرر کی جائے، بیرونی کمپنیوں کے ذریعے بھرتی کے نظام پر پابندی لگائی جائے اور ایچ فور ویزا رکھنے والے افراد کے اہلِ خانہ کے لیے ملازمت کی اجازت بھی ختم کر دی جائے۔

مجوزہ بل میں غیر ملکی طلبہ کے لیے ’اختیاری عملی تربیت‘ کا نظام بھی ختم کرنے کی تجویز شامل ہے جو فی الحال تعلیم کے بعد امریکا میں کام کرنے کا اہم ذریعہ سمجھا جاتا ہے، اسی طرح مستقل رہائش یعنی گرین کارڈ کی طرف جانے کا راستہ بھی بند کرنے کی بات کی گئی ہے۔

یہ مجوزہ قانون ایک ایسے سیاسی گروہ کی جانب سے سامنے آیا ہے جو سخت امیگریشن پالیسیوں کا حامی سمجھا جاتا ہے، اس گروہ کے نزدیک غیر ملکی طلبہ اور کارکنوں کی وجہ سے مقامی شہریوں کی ملازمتوں اور اجرتوں پر دباؤ بڑھتا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق  اس بل کے منظور ہونے سے سب سے زیادہ متاثر بھارتی طلبہ ہوں گے، اس پیش رفت سے خاص طور پر بھارت کے ان ہزاروں طلبہ میں تشویش پائی جا رہی ہے جو اعلیٰ تعلیم کے بعد امریکا میں کیریئر بنانے کی امید رکھتے ہیں۔ 

رپورٹس کے مطابق اگر یہ تبدیلیاں منظور ہو گئیں تو امریکی تعلیمی اور روزگار کا روایتی راستہ بڑی حد تک تبدیل ہو سکتا ہے جبکہ طلبہ کے لیے کینیڈا، برطانیہ اور آسٹریلیا جیسے ممالک کی طرف رجحان بڑھنے کا امکان ہے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00