Home اہم خبریںایرانی نوبیل انعام یافتہ نرگس محمدی طبیعت بگڑنے پر جیل سے اسپتال منتقل

ایرانی نوبیل انعام یافتہ نرگس محمدی طبیعت بگڑنے پر جیل سے اسپتال منتقل

by Admin
0 comments
نرگس محمدی—فوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیا 

نوبیل انعام یافتہ ایرانی انسانی حقوق کی سرگرم کارکن نرگس محمدی کو شدید صحت خراب ہونے کے باعث جیل سے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق نرگس محمدی کی فاؤنڈیشن کا کہنا ہے کہ انہیں دو بار مکمل بے ہوشی کے دورے پڑے اور شدید دل کے دورے کا  سامنا کرنا پڑا جس کے بعد ان کی حالت بگڑنے پر فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔

عرب میڈیا کے مطابق وہ ایران کے شمال مغربی شہر زنجان کی جیل میں قید تھیں جہاں جمعے کے روز وہ دو مرتبہ بے ہوش ہوئیں۔

ڈاکٹروں نے نرگس محمدی کی حالت تشویشناک قرار دیتے ہوئے بتایا ہے کہ جیل میں ان کا علاج ممکن نہیں۔

واضح رہے کہ نرگس محمدی کو گزشتہ سال  12 دسمبر کو مشہد میں گرفتار کیا گیا تھا اور فروری میں انہیں 7 سال سے زائد قید کی سزا سنائی گئی تھی، ان پر ریاست کے خلاف سازش اور دیگر الزامات عائد ہیں۔

نرگس کے اہلِ خانہ کے مطابق گرفتاری کے دوران انہیں تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا تھا جس کے بعد سے ان کی صحت مسلسل خراب ہو رہی تھی۔

نرگس کے اہلِ خانہ کا کہنا ہے کہ انہیں سر، گردن اور جسم کے مختلف حصوں پر مارا گیا تھا۔

نوبل کمیٹی نے فروری میں نرگس محمدی کے ساتھ ہونے والے ’جان لیوا سلوک‘ کی مذمت کی تھی۔

عرب میڈیا کے مطابق اس سے قبل بھی وہ سیکیورٹی سے متعلق مقدمات میں 13 سال 9 ماہ کی سزا کاٹ رہی تھیں تاہم طبی وجوہات کے باعث انہیں 2024ء کے آخر میں عارضی رہائی دی گئی تھی۔

ایرانی حکومت نے ان پر لگائے گئے تشدد کے الزامات پر کوئی ردعمل نہیں دیا ہے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00