Home اہم خبریںایسکیلیٹر کی سیڑھیوں پر لائنز کیوں ہوتی ہیں؟

ایسکیلیٹر کی سیڑھیوں پر لائنز کیوں ہوتی ہیں؟

by Admin
0 comments

— فائل فوٹو 

آج کے جدید دور میں تقریباََ سب نے ہی کبھی نہ کبھی تو ایسکیلیٹر پر سفر کیا ہو گا لیکن کبھی آپ کے ذہن میں یہ سوال آیا کہ ایسکیلیٹر کی سیڑھیوں پر لائنز کیوں ہوتی ہیں؟

ایسکیلیٹر دنیا کے کسی بھی ملک میں موجود ہو، اس پر عجیب سی لائنز لازمی ہوتی ہیں، ان لائنز کی وجہ سے یہ سیڑھیاں بالکل مختلف نظر آتی ہیں اور ان لائنز  کی موجودگی کی کچھ اہم وجوہات ہیں۔

وہ اہم وجہ یہ ہے کہ موسمِ خزاں اور سرما کے دوران ایسکیلیٹر کی سیڑھیاں بہت زیادہ گیلی ہوجاتی ہیں اور ایسی صورت میں اگر یہ سیڑھیاں ہموار ہوں تو نتیجے میں پھسلنے کا خطرہ ہو گا۔

اس لیے مسافروں کو پھسل کر زخمی ہونے سے بچانے کے لیے ایسکیلیٹر کی سیڑھیوں پر یہ لائنز موجود ہوتی ہیں، لائنز کی موجودگی کی وجہ سے مسافروں کے جوتے سیڑھیوں پر پھسلتے نہیں، ان کی سیڑھیوں پر گرفت مضبوط ہوتی ہے۔

ایسکیلیٹر کی سیڑھیوں پر لائنز کی ایک اور وجہ یہ بھی ہے کہ سفر کے دوران اکثر ہلکا پھلکا کچرا جیسے کہ ریپرز سیڑھیوں پر گرجاتے ہیں، تو اگر یہ سیڑھیاں ہموار ہوں کی تو یہ کچرا ایسکیلیٹر کے اندر پہنچ کر اس کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00