Home اہم خبریںچین امریکا تعلقات کیلئے تعمیری اسٹریٹجک استحکام کی نئی سمت پر اتفاق

چین امریکا تعلقات کیلئے تعمیری اسٹریٹجک استحکام کی نئی سمت پر اتفاق

by Admin
0 comments

— تصویر بشکریہ غیرملکی میڈیا

چین امریکا تعلقات کے لیے تعمیری اسٹریٹجک استحکام کی نئی سمت پر اتفاق ہو گیا۔

چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان کے مطابق نئی سمت آئندہ 3 برس اور آگے کے لیے دو طرفہ تعلقات کی رہنمائی کرے گی، چین امریکا کے ساتھ مل کر اس نئی سمت کو عملی اقدامات میں بدلنے کو تیار ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ تعلقات کو مستحکم، صحت مند اور پائیدار انداز میں آگے بڑھانے کے لیے تیار ہیں، چینی صدر نے واضح کیا کہ تائیوان کا مسئلہ چین امریکا تعلقات کا سب سے اہم معاملہ ہے۔

چینی وزارتِ خارجہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ تائیوان کا معاملہ درست طریقے سے سنبھالا گیا تو تعلقات میں استحکام رہے گا، تائیوان کا معاملہ درست طور پر سنبھالا نہ گیا تو چین اور امریکا ٹکراؤ کی جانب جا سکتے ہیں۔

چینی وزارتِ خارجہ کے مطابق تائیوان کی آزادی اور آبنائے تائیوان میں امن ایسے متضاد ہیں جیسے آگ اور پانی، آبنائے تائیوان میں امن و استحکام چین اور امریکا کے درمیان سب سے بڑا مشترکہ مفاد ہے۔

چینی وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکا کو تائیوان کے معاملے کو انتہائی احتیاط سے سنبھالنا ہو گا۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00