ممتاز ماہر تعلیم پروفیسر ڈاکٹر سروش حشمت لودھی کو ستارہ امتیاز اور نامور زرعی ماہر ڈاکٹر فتح محمد مری کو سول ایوارڈ سے نوازا گیا۔
ممتاز ماہر تعلیم، چارٹر انسپیکشن اینڈ ایوالیشن کمیٹی کے سربراہ اور 8 برس تک جامعہ این ای ڈی کے وائس چانسلر رہنے والے پروفیسر ڈاکٹر سروش حشمت لودھی کو اعلیٰ تعلیم کے لیے خدمات کے اعتراف میں گورنر سندھ نہال ہاشمی نے گورنر ہاؤس میں ستارہ امتیاز سے نوازا۔
ملک کے نامور زرعی ماہر، سندھ یونیورسٹی کے وائس چانسلر اور سندھ زرعی یونیورسٹی، ٹنڈو جام کے چار برس تک وائس چانسلر رہنے اور پاکستان کی ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) میں ممبر (آپریشنز اینڈ پلاننگ) اور ایکٹنگ ایگزیکٹو ڈائریکٹر کے عہدوں پر خدمات انجام دینے والے ڈاکٹر فتح محمد مری کو ان کی خدمات کے اعتراف میں صدر مملکت آصف علی زرداری نے سول ایوارڈ سے نوازا۔
ڈاکٹر فتح مری نے کوویڈ کے دوران اعلیٰ تعلیم میں اصلاحات، خصوصاً آن لائن تعلیم کی توسیع میں کلیدی کردار ادا کیا۔ ان کی قیادت میں کئی اصلاحاتی پروجیکٹس اور اقدامات بین الاقوامی ایوارڈز حاصل کر چکے ہیں۔