Home اہم خبریں18 بار لاٹری جیتنے والے شخص نے کامیابی کا راز بتا دیا

18 بار لاٹری جیتنے والے شخص نے کامیابی کا راز بتا دیا

by Admin
0 comments
—کولاج بشکریہ بین الاقوامی میڈیا 

امریکی ریاست آئیڈاہو کے رہائشی رابرٹ بیون نے 18 ویں بار لاٹری جیت کر ایک بار پھر سب کو حیران کر دیا۔

حال ہی میں  رابرٹ بیون نے ’1,000,000 کنگ اسکریچ گیم‘ میں 50,000 ڈالرز کا انعام حاصل کیا۔

آئیڈاہو لاٹری حکام کے مطابق رابرٹ بیون کی خوش قسمتی کا سلسلہ 1997ء میں شروع ہوا جب اُنہوں نے ایک خصوصی پروموشن میں شیورلے بلیزر گاڑی جیتی تھی۔

اس کے بعد وہ مختلف اوقات میں کئی انعامات جیت چکے ہیں جن میں 200,000 ڈالرز تک کی بڑی رقم بھی شامل ہے۔

دوسری جانب رابرٹ بیون کا اپنے بار بار لاٹری جیتنے سے متعلق کہنا ہے کہ لاٹری کھیلنا ہمیشہ میرے اور میری اہلیہ کے لیے صرف تفریح کا سبب رہا ہے، دونوں برسوں سے مل کر ٹکٹ خریدتے آ رہے ہیں۔

جب حکام نے ان سے مسلسل کامیابی کا راز پوچھا تو اُنہوں نے جذباتی جواب دیتے ہوئے کہا کہ میری اصل خوش قسمتی 40 سال تک ایک ہی ذہین اور شاندار عورت کے ساتھ زندگی گزارنا ہے۔

ان کے اس بیان نے سوشل میڈیا صارفین کے دل جیت لیے اور نیٹیزنز ان کی محبت اور وفاداری کو خوب سراہ رہے ہیں۔

آئیڈاہو لاٹری کے عملے کے مطابق ٹکٹوں سے حاصل ہونے والی رقم ریاست کے سرکاری اسکولوں اور عمارتوں پر خرچ کی جاتی ہے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00