Home انٹرٹینمنٹکیا کینی شا، روی موہن کا بریک اپ ہو گیا؟

کیا کینی شا، روی موہن کا بریک اپ ہو گیا؟

by Admin
0 comments

کیا گلوکارہ اور روحانی معالج کینی شا فرانسس اور اداکار روی موہن کا تعلق ختم ہوگیا ہے؟

سوشل میڈیا پر کینی شا فرانسس اور 45 سالہ اداکار روی موہن میں علیحدگی سے متعلق قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں۔

ان خبروں میں وزن کینی شا سوشل میڈیا پر جاری کردہ جذباتی نوٹ کے بعد پڑ گیا، جس میں انہوں نے چنئی چھوڑنے اور سوشل میڈیا سے کنارہ کشی کا اعلان کیا ہے۔

روی موہن نے 2024ء میں اہلیہ آرتی روی سے 15 سالہ شادی ختم کی تھی جبکہ دونوں میں قانونی تنازع 2025ء میں شروع ہوا۔

اس دوران کینی شا کانام روی موہن سے جوڑا گیا، جس کی خاتون نے وضاحت کی اور کہا کہ میری روی سے ملاقات بطور ہیلر ہوئی تھی، ہمارے درمیان دوستی قائم ہے۔

گلوکارہ اور روحانی معالج خاتون کو آرتی کے حامیوں کی طرف سے شدید آن لائن تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا، تاہم انہوں نے اس الزام کی تردید کی کہ اُن کا اداکار کی شادی توڑنے میں کوئی کردار ہے۔

اپنی پوسٹ میں کینی شا فرانسس نے اپنے ماضی کے صدمات، بچپن کی زیادتی، تشدد زدہ تعلق سے متعلق بھی انکشافات کیے۔

اداکارہ خوشبو سندر نے بھی ایک مبہم مگر تنقید پوسٹ کی، جسے لوگوں نے کینی شاپر وار سمجھا ہے۔

کینی شافرانسس نے ایک طویل نوٹ میں کہا کہ وہ خاموشی کے ساتھ اس معاملے سے الگ ہو رہی ہیں اور روی کو دنیا کے حوالے کر رہی ہیں۔

اس بیان سے سوشل میڈیا پر یہ تاثر مضبوط ہوا کہ روی موہن اور کینی شا کے تعلق ختم ہوچکا ہے، اس معاملے تاحال اداکار کی طرف سے کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00