Home اہم خبریںبارش کے دوران کرنٹ لگنے سے شہری کی ہلاکت، کے الیکٹرک کو1 کروڑ 35 لاکھ ہرجانہ ادا کرنے کا حکم

بارش کے دوران کرنٹ لگنے سے شہری کی ہلاکت، کے الیکٹرک کو1 کروڑ 35 لاکھ ہرجانہ ادا کرنے کا حکم

by Admin
0 comments
—فائل فوٹو

سینئر سول جج سٹی کورٹ نے بارش کے دوران کرنٹ لگنے سے شہری کے جاں بحق ہونے سے متعلق درخواست میں کے الیکٹرک کو1 کروڑ 35 لاکھ روپے بطور ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دے دیا۔

دوران سماعت درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ شہری شیخ سعد 2019ء میں بارش کے دوران کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوا، علاقہ مکینوں کی کے الیکٹرک کو پول میں کرنٹ کی شکایت کے باوجود کارروائی نہیں کی گئی، کے الیکٹرک بجلی کے نظام اور تنصیبات کی مناسب دیکھ بھال میں ناکام رہا۔

کے الیکٹرک کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ متعلقہ پول کے الیکٹرک کی ملکیت نہیں، کرنٹ کا اخراج نجی جنریٹر کی تاروں سے ہوا، کے الیکٹرک کی تنصیبات مکمل طور پر محفوظ ہیں، متوفی شہری نے خطرناک مقام کے قریب جا کر اپنی جان خطرے میں ڈالی۔

عدالت نے کہا کہ بجلی سے متعلق ادارے پر عوام کے تحفظ کی غیر معمولی ذمے داری عائد ہوتی ہے، کھمبے پر دیگر اداروں کی تار کی موجودگی سے کے الیکٹرک اپنی ذمے داری سے بری الذمہ نہیں ہو سکتی، بجلی کی ترسیل کے نظام اور عوامی مقامات کو محفوظ بنانا کے الیکٹرک کی ذمے داری ہے۔

عدالت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ عوامی مقام پر نصب پول میں کرنٹ ہونا بذات خود غفلت کا ثبوت ہے، متوفی کی بچے کو بچانے کی کی کوشش کو مکمل غفلت نہیں قرار دیا جاسکتا، انسانی جان بچانے کی کوشش کو قانون نرم نظر سے دیکھتا ہے، کے الیکٹرک 90 روز میں دعویٰ کنندگان کو ہرجانے کی ادائیگی کرے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00