Home اہم خبریںدکانوں، مارکیٹس، شاپنگ مالز، ہوٹلز، ریسٹورنٹس کو مقرر کردہ بندش کے اوقات سے استثنیٰ مل گیا

دکانوں، مارکیٹس، شاپنگ مالز، ہوٹلز، ریسٹورنٹس کو مقرر کردہ بندش کے اوقات سے استثنیٰ مل گیا

by Admin
0 comments

— فائل فوٹو

سندھ میں دکانوں، مارکیٹس، شاپنگ مالز، ہوٹلز، ریسٹورنٹس کو مقرر کردہ بندش کے اوقات سے استثنیٰ دے دیا گیا۔

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے کہا ہے کہ فوڈ آؤٹ لیٹس اور شادی ہالز کو بھی مقررہ بندش کے اوقات سے استثنیٰ دیا گیا ہے، کاروباری مراکز اب معمول کے مطابق اپنے اوقاتِ کار جاری رکھ سکیں گے۔

شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ مخصوص اوقات توانائی کے تحفظ اور کفایت شعاری پالیسی کےتحت مقرر کیے گئے تھے، کاروباری سرگرمیوں کے فروغ، شہری سہولت اور معیشت کے استحکام پر یقین رکھتے ہیں، تاجروں و صنعت کاروں کی تجاویز اور ان کی مشکلات کو مدِنظر رکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ مشاورت، عوامی مفاد اور زمینی حقائق کو سامنے رکھ کر فیصلے کرتے ہیں، تاجر ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔

شرجیل میمن نے کہا ہے کہ حکومت تاجروں کے مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے گی، مشکل معاشی حالات میں بھی عوام اور کاروباری طبقے کے مفادات کا تحفظ کیا۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00