Home انٹرٹینمنٹثنا یوسف قتل کیس، ملزم عمر حیات کا صحت جرم سے انکار

ثنا یوسف قتل کیس، ملزم عمر حیات کا صحت جرم سے انکار

by Admin
0 comments

ثنا یوسف قتل کیس میں ملزم عمر حیات نے صحت جرم سے انکار کر دیا۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں ثنا یوسف قتل کیس کی سماعت میں ملزم نے کہا کہ اس نے ثناء کو قتل کرنے کا کوئی اعتراف یا کوئی انکشاف نہیں کیا۔

ملزم عمر حیات نے مزید کہا کہ میرا ثناء یوسف سے کوئی رابطہ نہیں تھا۔

اس پر جج نے استفسار کیا کہ دوران تفتیش ثناء یوسف کے فون سے کاکا کے نام سے ایک نمبر سامنے آیا تھا، موبائل فارنزک کے بعد نمبر آپ کا نکلا، اس پر کیا کہیں گے؟

اس پر ملزم عمر حیات نے کہا کہ وہ اپنے وکیل کے بغیر کوئی جواب نہیں دے سکتے ہیں۔

جج نے ملزم سے سوال کیا کہ آپ ثناء یوسف کو قتل کرنے کےلیے اُس کے گھر گئے، سینے پر 2 فائر کیے، موبائل لیا اور چلے گئے؟

ملزم عمر حیات نے جج افضل مجوکہ کے ہر سوال کا جواب دینے سے انکار کیا۔

کمرہ عدالت میں ویڈیو بنانے پر جج افضل مجوکہ اور وکیل صفائی میں تلخ کلامی ہوگئی، جج نے کہا کہ اگر ویڈیو وائرل ہوئی تو مس کنڈکٹ ہوگا۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00