Home اہم خبریںفلوٹیلا پر کارروائی، اسرائیل نے آئرش صدر کی بہن کو گرفتار کرلیا

فلوٹیلا پر کارروائی، اسرائیل نے آئرش صدر کی بہن کو گرفتار کرلیا

by Admin
0 comments

اسرائیل کی جانب سے غزہ جانے والے گلوبل صمود فلوٹیلا کو روکنے کے بعد آئرش صدر کیتھرین کونولی کی بہن ڈاکٹر مارگریٹ کونولی سمیت کم از کم 6 آئرش شہریوں کو حراست میں لیے جانے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

منتظمین کے مطابق حراست میں لیے گئے افراد نے گرفتاری سے قبل ویڈیوز ریکارڈ کروائی تھیں، جو بعد میں جاری کی گئیں۔

گلوبل فلوٹیلا کی جانب سے جاری ویڈیو میں ڈاکٹر مارگریٹ کونولی نے کہا کہ اگر یہ ویڈیو دیکھی جا رہی ہے تو اس کا مطلب ہے کہ انہیں اسرائیلی فورسز نے فلوٹیلا کی کشتی سے ’اغوا‘  کرلیا ہے اور وہ اسرائیلی جیل میں قید ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ اس فلوٹیلا کا حصہ بننے پر فخر محسوس کر رہی ہیں اور یہ اب تک کا سب سے بڑا فلوٹیلا ہے۔

آئرش صدر کیتھرین کونولی کی بہن مارگریٹ کونولی انسانی امداد کے مشن کے تحت غزہ جانے والے قافلے میں شریک تھیں۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00