Home اہم خبریںامریکا نے دوبارہ جارحیت شروع کی تو مزید حیرت انگیز ردعمل دیا جائے گا، عباس عراقچی

امریکا نے دوبارہ جارحیت شروع کی تو مزید حیرت انگیز ردعمل دیا جائے گا، عباس عراقچی

by Admin
0 comments

ایران کے وزیر خارجہ ڈاکٹر عباس عراقچی نے امریکا کو خبردار کیا ہے کہ جارحیت دوبارہ شروع کی گئی تو جنگ میں جو کچھ سیکھا ہے اس کی مدد سے مزید حیرت انگیز ردعمل دیا جائے گا۔ 

سوشل میڈیا پر بیان میں ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران کے خلاف جنگ چھیڑنے کے مہینوں بعد امریکی کانگریس نے اعتراف کرلیا ہے کہ لڑائی میں اربوں ڈالر مالیت کے کئی درجنوں لڑاکا طیارے تباہ ہوئے، یہ بھی تصدیق کردی گئی کہ ایرانی فوج سب سے پہلے قوت ہے جس نے امریکا کا اہم ترین ایف تھرٹی فائیو طیارہ بھی مار گرایا تھا۔ 

امریکی سینٹرل کمانڈ کے دعویٰ پر کہ ایران میں نشانہ بنایا گیا میناب اسکول پاسداران انقلاب کے میزائل لانچنگ سائٹ کے قریب تھا، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا کہ یہ بےبنیاد اور من گھڑت دعویٰ اور خوفناک جھوٹ ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس حقیقت کو جھٹلایا نہیں جاسکتا کہ شہری علاقے میں واقع اور پڑھائی کے اوقات میں اسکول پر امریکی حملے میں طلبہ اور اساتذہ سمیت ایک سو ستر افراد شہید ہوئے تھے، اس حملےکےذمہ داروں کو عالمی قانون کے تحت انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00