Home اہم خبریںاسپا سینٹر میں شوہر کے ہاتھوں 25 سالہ بیوٹیشن کا بے دردی سے قتل

اسپا سینٹر میں شوہر کے ہاتھوں 25 سالہ بیوٹیشن کا بے دردی سے قتل

by Admin
0 comments
—فائل فوٹو 

بھارتی ریاست تلنگانہ کے شہر حیدرآباد میں 25 سالہ بیوٹیشن کو اس کے شوہر نے اسپا سینٹر کے اندر چاقو کے متعدد وار کر کے قتل کر دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مقتولہ بنگی ڈیبورا ایک اسپا سینٹر میں کام کرتی تھی جبکہ ملزم راجو آٹو رکشہ چلاتا ہے۔

راجو منگل کے روز چاقو لے کر اسپا پہنچا اور عملے کے سامنے بیوی سے جھگڑا کرنے کے بعد اس پر حملہ کر دیا، شدید زخمی ہونے کے باعث خاتون موقع پر ہی دم توڑ گئی جبکہ ملزم اسکوٹر پر فرار ہو گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ میاں بیوی کے درمیان کافی عرصے سے تنازعات چل رہے تھے اور دونوں گزشتہ 2 برس سے الگ رہ رہے تھے، دونوں کے درمیان طلاق کا مقدمہ بھی زیرِ سماعت تھا۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق گھریلو جھگڑے، بدگمانی اور ذاتی اختلافات قتل کی وجہ بنے۔

تحقیقات کے دوران یہ بھی سامنے آیا ہے کہ ملزم کے خلاف 2016ء میں مقتولہ کے اغواء کا مقدمہ بھی درج ہو چکا ہے جب وہ کم عمر بچی تھی۔

پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے سی سی ٹی وی فوٹیج اور عینی شاہدین کے بیانات کی مدد سے تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے منتقل کر دیا گیا ہے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00